
پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ زراعت اس ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی کے 342 سے ایوان میں صرف 41 ارکان موجود ہیں۔
عالیہ حمزہ ملک نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات نہ مانیں اعداد و شمار ماننے پڑیں گے، ربیع کی فصل کیلئے جتنا یوریا چاہیے تھا لگایا جاچکا ہے، کسان کے پاس پیسے زیادہ تھے اس لیے یوریا کی ایک بوری لینی تھی پانچ لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی کی عالمی منڈی میں قیمت بڑھی، کسان کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے زیادہ یوریا نہ استعمال کریں، زیادہ یوریا ڈالنے سے ڈی اے پی کی خصوصیات نہیں ملیں گی، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل سیکٹر ریکارڈ پروڈکشن دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت اس ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، گزشتہ سال فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، اس وقت گندم، گنا کے کاشت کار کو پوری ادائیگی کی جارہی ہے۔
عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کسان زراعت کی طرف زیادہ جارہا ہے، اس سال گندم اور چینی بیرون ملک سے امپورٹ نہیں کرنی پڑے گی، 2009 سے یوریا کی ریکارڈ پروڈکشن ہوئی، ہم نے یوریا کو ایکسپورٹ کا درجہ دیا۔
پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ ملک نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کھاد کی ریکارڈ پیداوار ہورہی ہے، پاکستان میں کھاد کی قیمت عالمی قیمت سے 6 گنا سستی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News