 
                                                                              امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کو بااختیار ہونا چاہیئے۔
حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دھرنا چودویں روز میں داخل ہوگیا ہے، سندھ میں 15 سے 20 ہزار کی آبادی پر یونین کونسل بنائی گئی، کراچی میں بھی 15 سے 20 ہزار کی آبادی پر یونین کونسل ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کو بااختیار ہونا چاہیئے، آپ تو کراچی کی بلدیہ کو بے اختیار کر رہے ہیں، محکمہ صحت اور تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے، ہم سے پریشان عوام رجوع کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کشمیر روڈ پر دل خراش واقعہ پیش آیا، نوجوان کو دن دیہاڑے گولی مار دی گئی، آپ کی اسپیشل فورس کیا کر رہی ہے؟ جس پر بھاری بجٹ بھی خرچ ہوتا ہے، صوبائی حکومت مجرموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، ہم مظلوموں کی آواز بن رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کچھ وزراء مذاکرات کے عمل کو خراب کر رہے ہیں، کیا قیادت ان کے عمل سے ناواقف ہے؟ یا یہ الزامات قیادت کی ایما پر دے رہے ہیں؟ آج بھی مختلف علاقوں میں دھرنے دیں گے، اب یہ تحریک آگے بڑھی گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد شاہراہ فیصل پر تاریخی مارچ کریں گے، دھرنے میں روزانہ ہزاروں خواتین شریک ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 