بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ زرعی معیشت کو بچائیں اور عمران خان کو بھگائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ زرعی معیشت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشخال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ، پی پی پی کے دور میں گندم ، چینی اور چاول ملک میں وافر مقدار میں تھا ، ہمارے دور میں چینی، چاول اور گندم ایکسپورٹ کیا کرتے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت چینی چاول اور گندم امپورٹ کروارہی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ زرعی معیشت کو بچائیں عمران خان کو بھگائیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
