خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دریا خان پل ڈی آئی خان میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے ناقص گوشت برآمد کرلیا گیا ہے۔
حکام فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 100 کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کردیاگیا ہے۔
اسکے علاوہ ہنگو میں انسپکشن کے دوران 25 کلو باسی مچھلی برآمد کرکے فش پوائنٹ سیل کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ شبقدر بازار میں بھی دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر دو ڈیری شاپس سیل کردئے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ صوابی میں بھی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو بیکری یونٹ سیل کردئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
