Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیگم کلثوم نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ،مردوں کا ٹائٹل عقیل خان نے جیت لیا

Now Reading:

بیگم کلثوم نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ،مردوں کا ٹائٹل عقیل خان نے جیت لیا

ساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2021-2022 میں مردوں کا ٹائٹل عقیل خان نے جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہونیوالےساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلزکا فائنل عقیل خان اور ایم عابد کے درمیان کھیلا گیا جس میں عقیل خان نے ایم عابد کو 6-2، 6-3 سے ہرا کر ساتویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ-22 2021کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ ایٹین، ٹرانس ورلڈ، کلثوم ہسپتال اور جنرل ٹائرز کے کھلاڑیوں اور نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پربوائز انڈر- 12 ٹیم کو اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی ساتھ ہی ساتھ لڑکیوں کی انڈر- 12  ٹیم جس نے پہلی ٹیم کے لیے فائنل ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔

 صدر پی ٹی ایف کی طرف سے دونوں ٹیموں کو نقد انعامات دیئے گئے، جنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ٹیم نوجوان پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں کی اگلی نسل کے لیے رول ماڈل تصور کی جائے گی۔

Advertisement

لڑکوں کے انڈر۔ 18 فائنل میں ہشیش کمارنے سمیع زیب کو 4-6, 6-1,7-6(6)سے،گرلزانڈر۔ 18 فائنل میں آمنہ علی قیوم نے نتالیہ زمان کو 6-2، 6-2سے شکست دی۔

لڑکوں کے انڈر۔ 14 فائنل میں اسد زمان نےایم سالارکو 4-1، 4-1سے شکست دی  جبکہ بوائز انڈر۔ 12 فائنل میں ابوبکر طلحہ نے عامر مزاری کو 4-2، 4-1سے شکست دیکر یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر