Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو ڈاٹ کام نے تین کروڑ ڈالر چوری ہونے کا اعتراف کرلیا

Now Reading:

کرپٹو ڈاٹ کام نے تین کروڑ ڈالر چوری ہونے کا اعتراف کرلیا

کرپٹو کرنسی لین دین کی ممتاز اور غالباً سب سے بڑی ویب سائٹ کرپٹو ڈاٹ کام نے اپنے تازہ بلاگ میں اعتراف کیا ہے کہ سال 2021 میں ہیکروں کے حملے میں چوری شدہ کرپٹو کرنسی کی مالیت 30 کروڑ ڈالر تک ہے۔

کمپنی کے مطابق ہیکروں نے 4836 ای ٹی ایچ (ایتھریئم) اور 443 بٹ کوائن صاف کئے ہیں۔ لیکن اسی پر بس نہیں کیونکہ ہیکروں نے چھوٹی موٹی نقب زنی میں کمپنی سے مزید 66 ہزار ڈالر بھی چرائے ہیں۔ کمپنی کے مطابق لگ بھگ 483 صارفین کے اکآونٹ پر حملے کئے گئے اور سب سے کچھ نہ کچھ چرایا گیا ہے۔

تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو موجودہ ریٹس کے حساب سے مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ سب سے بڑی سرگرمی 17 جنوری 2022 کو دیکھی گئی جب چند اکآؤنٹس پر غیرمعمولی سرگرمیاں اور چوری کی واردات نوٹ کی گئی۔ ان ادائیگیوں میں ٹو ایف اے لین دین کے نظام سے ہٹ کر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی عملے نے فوری طور پرپورے سسٹم کو منجمند کردیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

کرپٹو ڈاٹ کام ایکسچینج نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ اب مزید سخت سیکیورٹی کا نظام بنارہے ہیں اور صارفین سے کہا کہ وہ جلد ازجلد اس نئے آرکیٹیکچر پر منتقل ہوجائیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر