
اسد قیصر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی درست معنوں میں جمہوری جماعت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد میرے لئے روحانی باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہا ہوں ، قاضی حسین احمد نے سیاسی اتحاد بھی جوائن کئے جو کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے واضح سوچ رکھتے ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ قاضی حسین احمد کو اپنے بچوں سے کشمیر اور افغانستان زیادہ عزیز تھے ، قاضی حسین احمد کا کشمیر اور افغانستان کے لئے کردار بھلایا نہ جاسکے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جماعت اسلامی درست معنوں میں جمہوری جماعت ہے ، قاضی حسین احمد کی خدمات پر تحقیق ہونی چاہیے ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا منشور ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی کاوشوں کو لیکر روس کو بھی بہت بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ، قاضی حسین احمد کا کشمیر اور افغانستان سے متعلق کاوشوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں کوئی کنجوسی نہیں کروں گا ، اگر اس ملک میں کوئی منظم اور جمہوری جماعت ہے تو جماعت اسلامی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو جماعت اسلامی جیسے فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ، ہماری جماعت کے بھی وہی جزبات اور خواہشیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News