
رافیل ندال نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ مین مارکوس گیرون کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔
رافیل ندال آسٹریلین اوپن میں نوواک جوکووچ کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کیرئیر کے 21 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کے لئے کوششیں کریں گے۔
عالمی نمبر 6 رافیل ندال نے پہلے راؤنڈ میں امریکہ کے مارکوس گیرون کو 1-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے رافیل ندال انٹرنیشنل ٹینس کورٹ میں 5 ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد واپس آئیں ہیں ، وہ 5 ماہ قبل پاؤں کی انجری کی وجہ سے ٹینس کورٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
پہلے میچ میں جیت کے بعد رافیل ندال نے کہا کہ میرے لئے یہ مہینہ نہایت نہایت سخت تھا ، لمحات بھی بہت مشکل تھے اور دل میں کئی وسوسے بھی تھے۔
رافیل ندال آسٹریلین اوپن میں واحد کھلاڑی ہیں جن کا شمار بگ تھری میں کیا جاتا ہے، نو مرتبہ کے آسٹریلین اوپن ٹینس کے فاتح نوواک جوکووچ ویزہ کینسل ہونے کے باعث اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔
رافیل ندال نے 2009 میں آسٹریلین اوپن جیتا تھا جبکہ حال ہی میں میلبرن سمر سیٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News