Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے باعث جرمن معیشت کو ساڑھے 300 بلین یورو کا نقصان

Now Reading:

کورونا وبا کے باعث جرمن معیشت کو ساڑھے 300 بلین یورو کا نقصان

ادارہ برائے جرمن معیشت آئی ڈبلیو کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جرمن معیشت کو پچھلے دو برسوں کے دوران اپنی مجموعی پیداوار کی مالیت میں تقریباً 350 بلین یورو کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمن ادارے کے ماہرین اقتصادیات کے مطابق اس خسارے کی بڑی وجوہات میں صارفین کی طرف سے اشیائے صرف کی خریداری میں کمی، صنعتی پیداواری اداروں کی کم پیداوار اور مختلف کاروباری اداروں کی طرف سے کی جانے والی نئی سرمایہ کاری میں واضح کمی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کو جتنا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اُس کے ازالے میں کئی برس لگیں گے۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران جرمن معیشت کو اس کی مجموعی کارکردگی میں مزید تقریباً 50 بلین یورو کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

Advertisement

دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے لیے کورونا وبا کے بد اثرات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2020ء میں جب کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تو اس کے چند ہی ماہ بعد دوسری سہ ماہی میں جرمنی کی مجموعی قومی پیداوار میں 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 11 فیصد تک کی کمی آ چکی تھی۔

کورونا کی پہلی لہر کی شدت کچھ کم ہوئی تو دیگر ممالک کے عوام کی طرح جرمن عوام کو بھی یہ امید ہونے لگی تھی کہ اب اس وبا کے معیشت پر انتہائی نقصان دہ اثرات شاید ختم ہونا شروع ہو جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔

اِس وبا کی ایک کے بعد ایک نئی لہر آتی رہی اور معیشت کے لیے کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات کا سلسلہ آج تک ختم نہ ہو سکا۔

صنعتی پیداوار کے لیے خام مال اور پرزوں کی ترسیل کا جو سلسلہ وبا کے پہلے سال مشکلات کا شکار ہونا شروع ہوا تھا وہ دوسرے برس مزید شدت اختیار کر گیا۔ جرمن معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی کار سازی کی صنعت اِس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر