Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کی معجزاتی پیدائش

Now Reading:

دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کی معجزاتی پیدائش

قطر سے یوگینڈا جانے والی ایک پرواز کے دوران ایک خاتون کے ہاں بچی کی معجزاتی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 5 دسمبر کو قطر ایئرویز کی معمول کی پرواز دوحا سے یوگینڈا کے شہر اینتبی جارہی تھی، جہاز میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔

طیارے میں ایک حاملہ خاتون بھی سوار تھیں جو سعودی عرب میں ملازمت کرتی تھیں لیکن اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے لیے آبائی علاقے جارہی تھیں۔

دوران پرواز ہی خاتون کو درد زہ اٹھنے شروع ہوئے، صورت حال بگڑتی دیکھ کر طیارے کے عملے نے مسافروں سے مدد کی اپیل کی۔

اتفاق سے طیارے میں کینیڈین نژاد خاتون ڈاکٹر بھی سوار تھیں، ڈاکٹر عائشہ خطیب نے مشکل کے اس وقت اپنی خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

ڈاکٹر عائشہ خطیب یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں پروفیسر ہیں، اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچیں تو مریضہ کے گرد بڑی تعداد میں مسافر موجود تھے۔ جسے دیکھ کر وہ سمجھیں کہ شائد مریض کو دل کے دورے جیسا کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہے۔

ڈاکٹر عائشہ نے مزید کہا کہ جب قریب جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اتفاق سے پرواز میں ایک خاتون نرس اور بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے ان دونوں کی مدد سے خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش کا عمل آسان بنایا۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے کہا کہ بچی پیدائش کے بعد غیر معمولی طور پر بہت رو رہی تھی، جس پر انہیں بہت تشویش ہوئی، انہوں نے بچی کو فوری طور پر ماہر اطفال کے حوالے کیا۔ جس نے مکمل معائنے کے بعد بچی کو صحت مند قرار دے دیا۔

صورت حال نارمل ہونے پر ڈاکٹر عائشہ نے جہاز میں صحتمند بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ، جس پر پورا جہاز تالیوں سے گونج اٹھا۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب کی خوشی کا ٹھکانہ اس وقت نہ رہا جب انہوں نے سنا کہ ماں نے بچی کا نام ان کے نام پر معجزہ مریم رکھا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عائشہ نے گلے میں سونے کا ایک ہار پہنچا ہوا تھا جس میں عربی زبان میں عائشہ تحریر تھا۔ جو انہوں نے بچی کو تحفے میں دے دیا۔

ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں کہ سونے کا وہ ہار بچی کو ہمیشہ یہ یاد دلائے گا کہ اسی نام کی ایک ڈاکٹر اسے دریائے نیل کے اوپر فضا میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دنیا میں لانے کا ذریعہ بنی تھی۔

انہیں 18 دسمبر کو دوبارہ طبی عملے کی تربیت کے لیے یوگینڈا واپس بلایا گیا اور اتفاق سے اس پرواز میں بھی ایک طبی مسئلے کے لئے مدد کی اپیل کی گئی، پرواز میں ایک اور ڈاکٹر بھی تھیں ، میں نے ان سے کہا کہ میں 15 روز قبل ایک اہم کام کرچکی ہوں اب ان کی باری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

ٹیم انڈیا کی قیادت کی رسہ کشی اصل حقیقت سلمان بٹ نے بتا دی

Now Reading:

ٹیم انڈیا کی قیادت کی رسہ کشی اصل حقیقت سلمان بٹ نے بتا دی

بھارتی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی رسہ کشی کی اصل حقیقت پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بتا دی۔

گزشتہ روز ون ڈے کے نامزد کپتان روہت شرما کی جگہ کے ایل راہول کو ٹیم انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔

روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقہ کی سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

کے ایل راہول 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو جنوبی افریقہ کے خلاف 18 جنوری سے سیریز کھیلے گا۔

سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ گزشتہ ماہ روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جبکہ فل ٹائم کپتان مقرر کیا گیا تھا ۔

Advertisement

سلمان بٹ کے مطابق ٹیم انڈیا میں اب نئی قیادت کو لانے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ وہ لمبے عرصے تک ٹیم کی قیادت کر سکے۔

یہی وجہ ہے کہ کوہلی سے قیادت کا قلمدان لے کر روہت شرما کو دیا گیا تھا، لیکن بادی النظر میں کے ایل راہول ہی مستقبل کے کپتان نظر آ رہے ہیں

سلمان بٹ کے مطابق کے ایل راہول آئی پی ایل میں قیادت کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، اسی لئے بورڈ نے پہلے ان کو نائب کپتانی دی اور اب انہیں فرنٹ پر لیڈ کرنے کا موقع دیا۔

سلمان بٹ نے کہا بھارت اس طرح کی منصوبہ بندی کرتا رہا ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہوا یہ سلسلہ سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے دور سے شروع ہوا تھا۔

سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ کے ایل راہول کے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ خود کو ایک اچھا کپتان ثابت کر کے دکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر