
گزشتہ سال گویا ٹک ٹاک کا تھا، اول ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑا، دوم اس نے سب سےزیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا ریکارڈ برقرار رکھا ، سوم وہ گوگل سے آگے نکل گئی اور اب خبر یہ ہے کہ گوگل نے عوامی مرکز پر ٹی وی نشریات دکھانے والی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ اس کے بعد ٹی وی اسکرین پر جلد ہی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی جاسکیں گی۔
ایک امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی ایٹماسفیئر نے ٹک ٹاک سے معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے اب ریستوران، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور دیگر عوامی مقامات پر ٹک ٹاک کی مشہور ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ اس طرح ٹک ٹاک نے ایک جست بھرتے ہوئے فون سے نکل کر دیگر ماحول تک اپنی ویڈیوز کی رسائی پر سنجیدہ کوشش کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایٹماسفیئر کے پلیٹ فارم سے فی الحال برگرکنگ، ٹاکوبیل اور دیگر ریستوران میں ویڈیو دکھائی جارہی ہیں۔ ان میں خوبصورت اور معصوم جانور یا پھر بہت ہی مضحکہ خیز مناظر نمایاں ہیں جنہیں صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایٹماسفیئر اسٹارٹ اپ ٹک ٹاک کی مشہور ویڈیو لے کر اس کی آڈیو غائب کردیتی ہے اور پس منظر میں اسی مناسبت سے میوزک چلتا رہتا ہے۔ تاہم کچھ ویڈیوز میں کہی جانے والی باتوں کو سب ٹائٹل کی صورت میں دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق ایٹماسفیئرنے ویڈیو تخلیق کاروں سے اسے نشر کرنے کی اجازت تو لی ہے لیکن انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس طرح وہ تخلیق کاروں کے کام کو فروغ دے سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News