ذیشان ملک
ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے کرکٹر ذیشان ملک پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے کھلاڑی ذیشان ملک کو پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کیا تھا اور ان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذیشان ملک کو 14 اکتوبر 2021 کو معطل کیا گیا تھا اور انہوں نے 18 نومبر 2021 کو اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا جس پر اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 5.1.12 کے تحت ذیشان ملک پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی جس کا آغاز معطلی کے روز سے ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ذیشان ملک پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل
دوسری جانب رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ذیشان ملک پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے تاہم انہیں میدان میں واپسی کے لیے پی سی بی سیکورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہے۔
بعد ازاں ذیشان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں ، مجھے کی گئی پیشکش سے میں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا لیکن اس پیشکش سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکام رہا جس پر مجھے معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
ناردرن کے کھلاڑی نے کہا کہ میں تمام کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کرپٹ عناصر سے باخبر رہیں اور ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی پیشکش سے متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ انہیں دور رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
