Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف اور زرداری کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

نواز شریف اور زرداری کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد ہماری سیاست کا روشن پہلو ہیں،انہوں نے ہمیشہ ملکی سیاست کا روشن پہلو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شیخ رشید احمد نے 1977ء میں پہلا الیکشن لڑا، اس وقت سے لے کر آج تک وہ ملکی سیاست کا محور رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج وہ ملک کی نامور شخصیت ہیں،آج بھی شیخ رشید جس پوزیشن پر بھی ہوں پاکستان کا میڈیا ان کو دیکھتا اور سنتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مستقبل کا تجزیہ کرنے اور پاکستان کی سیاست کا رخ تعین کرنے میں شیخ رشید احمد کی آواز اہمیت رکھتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد کی کتاب ”لال حویلی سے جنرل اسمبلی تک“ میں شیخ رشید احمد نے اپنے سیاسی سفر کی کہانی پیش کی، کتاب کی کامیاب تقریب رونمائی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔ مستقبل کے لوگ اور ہیں، یہ سلسلہ زرداری اور نواز شریف کے بغیر ہی آگے چلنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شیخ رشید کی کتاب دلکش اور دلچسپ ہوگی ، ہماری سیاست میں ارب پتی لوگ آتے ہیں ، ایسے معاشرے میں مڈل کلاس آدمی کا آنا عام بات نہیں ، شیخ رشید اپنے حلقے کی بہتری کے لیے ہر وقت کوشش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کی اپنے کام پر گرفت ہے ، شیخ رشید گہری نظر سے کام کرتےہیں ، خوش قسمتی ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مشکل حالات میں شیخ رشید نے مجھے سپورٹ کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شیخ رشید کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے جس سے ہمیں کابینہ میں فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے اپنی سوانح عمری کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کتاب ان لوگوں کے لیے لکھی جن کے خاندان کا نام نہ ہو، جو کسی قسم کے سیاست وراثت میں لیکر نہ پیدا ہوئے ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں کہ اللہ نے مجھے 15 ویں وزارت دی۔ میں اسٹوڈنٹس میں سے تھا جب مجھے چین کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دعوت دی گئی، میں اپنی جوان زندگی کے 7 سال جیل میں گزار چکا ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے سیاست کا آغاز کیا میں کچھ بھی نہیں تھا، آج اس ملک کے جو حالات ہیں اور آج 5 جنوری کشمیریوں کا دن ہے اس لیے آج کا دن کتاب کے لیے انتخاب کیا۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو کشمیر کی جدوجہد آزادی کو پاکستان کے نقشے کے لیے لازمی سمجھتا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہر پارٹی یہ چاہتی ہے کہ اس پر کسی کا ہاتھ ہو، یہ الگ بات ہے کہ بعض اوقات ہاتھ ہی یہ فیصلہ کر دیتے ہیں کہ جو منتخب ہو کر آئے گا ہم اس کے ساتھ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت شدید بحران میں ہے جس کو نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لوٹی ہوئی دولت کو باہر لیجاکر انوسٹ کیا گیا، اگر زندہ رہا تو چوتھی کتاب لکھوں گا، میری خواہش ہوگی میری چوتھی کتاب میرے مرنے کے 5 سال بعد شائع کی جائے کیونکہ چوتھی کتاب میں ایک سچ لکھ کر جانا چاہتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر