Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بہت جلد الیکشن ہوں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے‘

Now Reading:

’بہت جلد الیکشن ہوں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے‘
نواز شریف

نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 3 ممالک کے دوروں کا امکان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ بہت جلد الیکشن ہوں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات بہت جلد ہونے والے ہیں اور ان انتخابات کے بعد نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت جلد معاملات کو نئے انتخابات کی جانب لے جارہی ہے اور بہت جلد عام انتخابات کا اعلان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے‘

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔

Advertisement

اس سے قبل لاہور میں ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آ نہیں رہے، انھیں لایا جارہا ہے اور شاہد خاقان نوازشریف کے خلاف عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ نوازشریف کیلئےکوٹ لکھپت جیل میں نئےکمرے تیارکیےہیں، فواد چوہدری

دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر