Advertisement
Advertisement
Advertisement

’تاریخ میں پہلی بارسیلز ٹیکس انتظامی اصلاحات کا پیکیج لارہے ہیں’

Now Reading:

’تاریخ میں پہلی بارسیلز ٹیکس انتظامی اصلاحات کا پیکیج لارہے ہیں’

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ آج ہم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلز ٹیکس کے انتظامی اصلاحات کا پیکیج لارہے ہیں۔

قومی سیلز ٹیکس ریٹرن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ نے سیلز ٹیکس اصلاحات کی پالیسی پارلیمان میں پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلز ٹیکس کے انتظامی اصلاحات کا پیکیج لارہے ہیں، ملک میں 7 ٹیکس اتھارٹیز ایک طرح کا کام کررہی ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ٹیکس دہندہ کو 7 ٹیکس ایجینسیوں کے پاس اپنے اعدادوشمار جمع کرانے پڑتے تھے، اس حوالے سے صوبوں سمیت ٹیکس بارز کے ساتھ گفت وشنید کی گئی،

ان کا کہنا تھا کہ اب سنگل ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

اب ایک سیلز ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا کافی ہوگا، دسمبر 2021 کے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن جنوری 2022 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ فلائنگ اور فیک سیلز ٹیکس انوائسنگ کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انکم ٹیکس ریٹرن پر بھی مزید کام کیا جارہا ہے، نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر