
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ون پلس نے نئے سال کے پہلے ہفتے ہی 2022 کا پہلا فلیگ شپ فون مارکیٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نئے سا ل کے پہلے فلیگ شپ فون کو ون پلس 10 اور ون پلس 10 پرو کے نام سے 11 جنوری کو سب سے پہلے چین میں لانچ کرے گی۔
ون پلس کی جانب سے اس فلیگ شپ فون کی تمام تر تفصیلات کو کافی حد تک خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم لیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہائی ریفریش ریٹ کے حامل اس6.7 انچ اسکرین والے فون کو جدید ترین اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 پروسیسر کے ساتھ مارکیٹ کیا جائے گا۔
ون پلس 10 پرو کا کیمرہ ممکنہ طور پر 3 سینسر پر مشتمل ہوگا جب کہ کیمرہ یونٹ میں چوتھا فنکشن P2D 50T کے نام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اسمارٹ فون مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق ون پلس کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ایپل اور سام سنگ جیسے ہائی اینڈ فونز کے مقابلے میں قیمتوں کے ساتھ ساتھ فیچرز اور اسپیسیفیکیشن کو متوازن رکھنا ہے۔
ون پلس 10 پرو کے ممکنہ فیچرز
پروسیسر
ون پلس کا نیا ماڈل کوالکوم اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 چپ سیٹ سے لیس ہوگا جو کہ ون پلس 9 میں دیئے گئے جدید اسنیپ ڈریگن 888 سے 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
ڈسپلے
اس فلیگ شپ فون کو 6.7 انچ کے QHD ڈسپلے، 120 ہرٹز کے ویری ایبل ریفریش ریٹ اور LTPO2.0 پینلز کے ساتھ مارکیٹ کیا جائے گا۔
اسٹوریج
لیکس کے مطابق ون پلس 10 پرو کو 12 گیگا بائٹس کی LPDDR5 ریم اور 256 جیبی اسٹوریج کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔
کیمرا
ون پلس کے اس نئے فون میں ممکنہ طور پر تین کیمرے ہوں گے، جن میں 48 میگا پکسلز کا پرائمری سینسرکیمرا، 50 میگا پکلسز الٹرا وائیڈ کیمرا اور 8 میگا پکسلز کا ٹیلی فوٹو کیمرا 3x آپٹیکل زوم کے ساتھ دیا جائے گا۔ یہ پورا کیمرا سیٹ اپ سکینڈ جنریشن ہیزل بلیڈ پر مشتمل ہوگا۔ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسلز کا ہوگا۔
یاد رہے کہ ایپل کے نئے ماڈل آئی فون 13 میں بھی آپٹیکل زوم 2.5x دیا گیا ہے اس لحاظ سے کیمرے کے معاملے میں یہ زیادہ بہتر پرفارم کرے گا۔
بیٹری
ون پلس 10 پرو کو 80 واٹ کے تار والے اور 50 واٹ کے وائرلیس فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News