ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی بتائی گئی ہے۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ ننگرہار کے مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے اور 4 بچے بھی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
Local officials in the eastern province of Nangarhar said at least nine people, mostly children, were killed in a blast from leftover explosive ordnance on Monday in Lal Pur district.#TOLOnews
Advertisement— TOLOnews (@TOLOnews) January 10, 2022
ننگرہار حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے البتہ دو بچوں کی حالت تشیوشناک بتائی گئی ہے۔
اس حوالے سے ننگرہار کے گورنر ہاؤس سے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع لال پور میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی ایک گاڑی ایک مارٹر گولے سے ٹکرا گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
