Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے، سعید غنی

Now Reading:

جماعت اسلامی سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے، سعید غنی
سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے۔

سعید غنی نے جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کے طرز کی سیاست نہ کرے، جماعت اسلامی سندھ میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو زندہ کرنے کی کوششوں کا حصہ نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر اعتراضات کی آڑ عوامی جذبات سے کھیلنا خطرناک عمل ہے، پرامن سیاسی احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی نقل و حمل روکنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 2013 کے بلدیاتی نظام کو بہتر کیا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار بلدیاتی کونسلز کو دیا گیا ہے، پہلی مرتبہ معذور افراد اور خواجہ سراؤں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پہلی مرتبہ معذور افراد اور خواجہ سراؤں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں، اولڈ ویسٹ کا چیئرمین میئر کو بنایا گیا ہے، واٹر بورڈ کا کو چیئرمین میئر کو بنایا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، صحت، تعلیم سمیت دس صوبائی محکموں کو بلدیاتی نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عوامی تحریک چلاتے ہیں قومیت کی نہیں، ہم سندھ کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں ،اپنے حق کیلئے نکلنا ہم پرلازم ہوگیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نمائندگی کرنے والوں نے کراچی کا سودا کیا، کراچی نے کیا دشمنی کی ہے؟ اس کو کیوں حقوق سے محروم کر دیا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا تھا کہ بلدیاتی قانون میں جو اختیارات سلب کیے ہیں ان کو واپس لیا جائے، سندھ حکومت نے کراچی سے اس کا آئینی حق چھین لیا، مظاہرے اور دھرنا دینا جمہوری عمل کا طریقہ کار ہے، سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں اس کو سندھی مہاجر مسئلہ بنا دیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیراتی طور پر 80 بسیں دے دیں، سندھ حکومت نے تمام اداروں کو اپنے ماتحت کردیا، این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ عوام کے ٹیکسز کا ہوتا ہے، کراچی میگا سٹی ہے، ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 14 سال سے مسلسل حکومت میں ہے،ان کی کیا کارکردگی ہے؟ کراچی کے لوگ کہتے ہیں ہمیں حقوق کیوں نہیں ملتے؟ صوبائی حکومت ریونیو اور ٹیکس لیتی ہے، دینےکیلئے کچھ نہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کراچی کو چار چاند لگا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر