سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے شہری علاقے مکمل سوگ کی کیفیت میں ہیں۔
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینئر ساتھی بے گناہ بھولو خانزادہ کو دن دھاڑے عدالت کے احاطے میں قتل کیا گیا، حکومت کی سرپرستی واضح ہے کہ ہمارے مدعی پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آر واپس نا لی گئی تو سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، خلیل الرحمٰن کے چہلم میں کوشش کروں گا کہ خالد مقبول اور آفاق احمد میرے ساتھ ٹنڈوالہ یار آئیں، واقع میں ملوث پولیس افسران کو معطل کر کے ایف آئی آر داخل کی جائے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے مزید کہا کہ پولیس افسران پر ماؤں بہنوں پر کئے جانے والے تشدد کی ایف آئی آر درج کی جائے، خالد مقبول اور آفاق احمد کو ساتھ ملا کر دیکھو گا کہ کون ہم پر میلی آنکھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
