Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے سامنے 8ویں روز بھی دھرنا جاری

Now Reading:

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے سامنے 8ویں روز بھی دھرنا جاری

جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے سامنے آٹھویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی اور تیز بارش کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان پرعزم ہیں، دھرنے میں جماعت اسلامی کی اسٹریٹیجی اور مختلف اضلاع کے کارکنان کی اوقات کے حساب سے شرکت کا شیڈول بنا رکھا ہے۔

شہر کے تاجروں اور شہریوں کی جانب سے دھرنے انتظامات کے لیے عطیات کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو شہریوں کی جانب سے دس لاکھ روپے سے زیادہ کے عطیات موصول ہوئے۔

معروف فوڈ چین کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لئے بریانی کے ایک ہزار پیکٹ دیئے گئے اور خاتون شہری نے گزشتہ رات بڑی مقدار میں سوجی کا حلوا اور چائے بھجوائی۔

اس کے علاوہ بارش کے دوران شہریوں کی جانب سے حلیم، ابلے انڈے قہوہ چائے اور سوپ بھیجے جارہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ انجینئرز کی تنظیم نے ڈھائی لاکھ روپے دھرنا فنڈ میں دیئے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چند روز قبل دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک سندھ کے ہر شہری کے حق کے لیے ہے، نئے بلدیاتی قانون میں سندھ کے ہر شہر کا میئر بے اختیار کر دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دھرنا عوامی حقوق کے لیے ہے، سندھ حکومت نے تمام ادارے تباہ کر دیئے، اپوزیشن کو ڈرائنگ روم کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر