
ثقلین مشتاق نے نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق ہیڈ کوچ کے درمیان کچھ اختلافات سامنے آئے تھے تاہم ثقلین مشتاق نے دبے لفظوں میں اعلیٰ حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
دوسری جانب بورڈ نے سابق ہیڈکوچ کے تحفظات دور نہ کیے جس پر ثقلین مشتاق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ نے غیرملکی کوچ کی تقرری کی طرف اشارہ کیا تھا اور عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ، دورہ بنگلہ دیش اور ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم کی باڈی لینگویج قدرے بہتر اور مختلف نظر آرہی تھی۔
کرکٹ حلقوں کے مطابق سابق ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوئے ہیں۔ ثقلین مشتاق کرکٹ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق کرکٹر لیول تھری کوچ بھی ہیں،
علاوہ ازیں ماضی میں وہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی مینز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News