Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کا پھیلاؤ ، سندھ میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع

Now Reading:

اومیکرون کا پھیلاؤ ، سندھ میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع
اسکول

کراچی میں عالمی وبا کورونا کی ممکنہ پانچویں لہر کے پیش نظر نئے ویرینٹ اومیکرون کے مشتبہ کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

 اب تک کراچی میں اومیکرون کے 54 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کیسز سینکڑوں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں ۔

 کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.91 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کورونا اور اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکولزبند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 اس حوالے سے سندھ حکومت دو یا تین روز میں فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

کراچی میں اومیکرون کے مشتبہ کیسز میں اضافہ

کراچی میں اومیکرون مقامی سطح پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے پروفیسرسعید خان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اب تک کراچی میں 54 کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ کیسز سینکڑوں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اومیکرون کی تصدیق بذریعہ جینوم سیکیونسنگ ہوتی ہے،جینوم سیکیونسنگ وقت طلب مرحلہ ہے۔

پروفیسرسعید خان نے کہاکہ کراچی کے تمام اضلاع سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد انتقال کر گئے

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار198 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر