Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج

Now Reading:

سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج
پرویز مشرف

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ 

سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی اپیل غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔ پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ سال 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اقبال ہاشمی نےعدالت سے کہا کہ پریز مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ پرویز مشرف کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے جو آج مقرر نہیں ہے جس پر سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی دوسری اپیل لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

وکیل پرویز مشرف نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی مقرر کی جائیں۔

Advertisement

نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آج والا کیس خارج ہو چکا ہے۔ دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی اور پشاور ہائیکورٹس نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر