Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

Now Reading:

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم  شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ،صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔

اسکے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک اور سرد رہے گا البتہ سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں کے بھی  بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 13، کالام منفی 10،زیارت ،قلات منفی 09، گوپس، استور منفی 08،پاراچنار ،اسکردو منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ  مالم جبہ منفی 06، کوئٹہ ،بگروٹ منفی 05، ژوب منفی 04،ہنزہ منفی 03، پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ ،چترال،دروش،دالبندین  منفی 02،دیر، اننت ناگ ،نوکنڈی، چراٹ ،راولاکوٹ اور مری میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں سردی کی لہر تاحال برقرار ہے جس کے بعد پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  شہر میں اس وقت 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہیں آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 27 جنوری تک شہر قائد سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر