وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں بہت اچھا کام کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ مافیا سے مقابلہ کرنا کبھی آسان نہیں تھا، شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں بہت اچھا کام کیا۔
You worked under tremendous pressure,it was never easy to take on Mafias but way you worked and handled cases is admirable, more important work is now awaiting you Inshallah.. https://t.co/JSYKHYdCAt
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مزید اہم کام اب آپ کا انتظار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے مشیر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفے کے باوجود میں اپنی جماعت کے ساتھ وابستہ رہوں گا اور قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنا دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
