Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ سریاب روڈ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ سریاب روڈ
وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے سریاب روڈ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میر عبد القدوس بزنجو نے سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ کا دورہ کیا جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایڈمنستریٹر کیو ایم سی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بارشوں کا پانی نکالنے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ بارشوں کے جمع ہونے والے سے پیدل گزر کر دوسری جانب پہنچے، علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی حکام کو لوگوں کو قریب آنے سے روکنے پر منع کر دیا۔

میر عبد القدوس بزنجو نے لوگوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کی اور موقع ہر احکامات جاری کر دیئے، ان کا کہنا تھا کہ آپکی حکومت شہری مسائل کے حل کے لیئے تمام وسائل برؤے کار لائے گی، کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کی منصوبہ بندی کو درست سمت میں لایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران روٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک روکا گیا، ٹریفک وزیر اعلیٰ کے کانوائے کے ساتھ ساتھ رواں دواں رہا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہر میں اپنی آمد و رفت کے دوران روٹ لگانے کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر