جارح مزاج انگلش اوپنرایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کو کراچی میں جوائن کرلیا۔ بیٹر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انگلش کرکٹرز کیلئے صلاحیتیں منوانے کا بہترین پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ سب سے زیادہ غیرملکی اسٹارز کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے ایمرجِنگ کھلاڑی ٹیلینٹ سے مالا مال ہیں۔ مبشر، ہریرا اور اطہر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
سابق آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انھوں نے پہلے بطور باؤلنگ اسسٹنٹ کوچ کا رول کیا اور اب ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنا پورا پوٹینشل کرکٹ کودے رہے ہیں۔ ٹیم کا ماحول کافی خوشگوار اور فیملی جیسا ہے، کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہوں اب دوبارہ ان کے ساتھ موجود ہوں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں اپنی مہم کا آغاز 30 جنوری کو پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
