
فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
پرویز الٰہی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا کی رہائش گاہ گئے وہاں کامل علی آغا کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی آغا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہ الفت سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے، چوہدری پرویز الٰہی نے کاظم علی آغا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی پڑھی اور لواحقین کیلئے صبر کی تلقین کی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی، ہمیں اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان برپا ہے، روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو فوری حل کرے، حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News