Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

Now Reading:

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
گوہاٹی ایکسپریس

گوہاٹی ایکسپریس

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین حادثے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں بیکانیر گوہاٹی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جو آسام سے راجستھان جارہی تھی کہ ضلع جل پیگوری میں ریل گاڑی کی کچھ بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق بیکانیر گوہاٹی ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس میں ابتدائی طور پر 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو اب 9 ہوچکی ہیں اور کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم کچھ کی حالت تشیوشناک ہے اور اب بھی اسپتال میں 36 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ ٹرین  کی 3 بوگیاں پٹری سے اتریں تھیں جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور حادثے میں 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ متعدد مسافربوگیوں میں پھنسے تھے جنہیں بوگیوں کو گیس کٹر سے کاٹ کر نکالا گیا ہے۔

ادھر جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور تمام بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر پٹریاں کلیئر کردی گئی ہیں اور ٹرین سروس بھی بحال ہوچکی ہے تاہم حادثے کے باعث درجنوں ٹرین تاخیر کا شکار ہیں۔

Advertisement

وزارت ریلوے کی جانب سے ٹرین حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مرنے والوں کے ورثا کو مالی امداد بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر