
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی.
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کے بلوں میں ملے گا، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News