Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

Now Reading:

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

 

Advertisement

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ  پر الرٹ جاری کردیا گیا۔

کراچی: ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سی اے اے نے کراچی میں ممکنہ بارشوں سے تمام شعبوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

سول ایوی ایشن نے آج سے 5 جنوری تک کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایات میں چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے کا کہا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق چھوٹے طیاروں کے پروں سے وزن بند کر کے پارک کیا جائے، ممکنہ بارشوں کے دوران کیڑے مکوڑے جمع ہونے پر پرندے آسکتے ہیں۔

فیومیگشن کا سامان تیار رکھنے اور پرندوں کو بھگانے کے لیے برڈ شوٹرز کو رن وے کے اطراف الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہےڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، 4 جنوری (کل) سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

ڈی جی میٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے،کراچی میں 3 جنوری (آج) تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں۔

Advertisement

کراچی میں 4 اور 6 جنوری کو موسم سرما کی دوسری بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم طاقتور ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتورہے ، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا۔

ملک میں کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟

محکمہ موسمیات نے 3 جنوری کی شام/رات سے 6 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی اور جیوانی میں بار ش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی کی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر