قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی والدہ کے انتقال کی افسوس ناک اطلاع ۲۶ دسمبر ۲۰۲۱ کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے گوش گزار کی۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
شعیب اختر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی والدہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کے بہت قریب تھے۔
ان کی ماں سے لازوال محبت کے حوالے سے ایک دلچسپ قصّہ معروف اداکار سہیل احمد نے سُنایا۔
سہیل احمد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں شعیب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، میرا ان کے گھر دو سے تین مرتبہ آنا جانا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات نوجوان نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ عملی طور پر جس طرح ماں سے محبت اور خدمت شعیب اختر نے کی ہے وہ بے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں کی خدمت کی ایک مثال دیتا چلوں جو ایک مرتبہ ثقلین مشتاق نے سنائی تھی۔
ثقلین مشتاق نے سہیل احمد کو بتایا کہ انگلینڈ میں میچز ہو رہے تھے تو شعیب ہمیں وہاں چھوڑ کر ماں کو آٹا دینے آگیا تھا۔
سہیل کہتے ہیں کہ یہ لوگ کوئی دو آٹے مِلا کر کھاتے تھے جو شعیب ہی لاکر دیتا تھا۔
‘فون پر باتوں کے دوران شعیب کی والدہ نے کہا کہ آٹا ختم ہوگیا ہے، تو وہ میچ چھوڑ کر آٹا دینے آگیا۔’
اداکار سہیل نے کہا کہ شعیب نے ماں سے محبت کے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقی عشق کیا، وہ ماں کا تابعدار بچہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
