Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتیاط کریں ورنہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جاناپڑےگا، یاسمین راشد

Now Reading:

احتیاط کریں ورنہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جاناپڑےگا، یاسمین راشد
یاسمین ڈار

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہےکہ احتیاط کریں یہ نہ ہوکہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جاناپڑے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے،عوام سےاحتیاط کی اپیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 ڈوزلگوانےوالےبوسٹرڈوزلگوائیں، عوام کی صحت سڑکوں سےاہم ہے، صحت کارڈ سےتھیلسیمیا ودیگرامراض کاعلاج مفت ہوگا۔

وزیرصحت یاسمین راشد نے کہاکہ عوام کوریلیف دیناہمارامقصدہے،عوام کوصحت کی سہولت دیناوزیراعظم،وزیراعلیٰ کافرض تھا، حکومت اپنےوعدے پورےکررہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ 31 مارچ تک پورےلاہورمیں صحت کارڈدےدیں گے،خواجہ سراؤں کوبھی صحت کارڈفراہم کریں گے۔

Advertisement

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، سربراہ این سی او سی  

اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، وبا میں ایک بار پھراضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام سےاپیل ہےویکسی نیشن کرائیں،آپ کی عمر30 سال سے زائد ہے تو بوسٹرڈوزلگوائیں۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ عوام وبا سے بچاؤ کےلئے ہر ممکن طور پراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر