
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم صحافت کے فروغ، میڈیا کے تحفظ اور قلم قبیلے کے حقوق کیلئے کے یوجے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک پیش کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شاہد اقبال کو صدر، فہیم صدیقی کو جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کے فروغ، میڈیا کے تحفظ اور قلم قبیلے کے حقوق کے لئے کے یوجے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں، پروگریسیو پینل کا تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا صحافی برادری کے ان پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News