Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی کا عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی کا عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
این سی او سی

کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث این سی او سی نے عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مساجد سے کارپٹ ہٹا دیے جائیں گے ، صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا جبکہ بزرگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں گے۔

حکم نامے کے مطابق مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی اور وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے زور دیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی مختصر دورانیے میں کی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بڑھ رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 ہے۔

ملک بھرمیں 13 لاکھ 53 ہزار 479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 7 ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.93 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 16 ہزار 874 ،پنجاب 4 لاکھ 58 ہزار 879 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 83 ہزار 403، بلوچستان میں 33 ہزار 812 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 47، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 997 ہو گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر