Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے کالے قانون کو نہیں مانتی، آفتاب صدیقی

Now Reading:

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے کالے قانون کو نہیں مانتی، آفتاب صدیقی

پاکستان تحریک انصاف حلقہ 257 کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے کالے قانون کو نہیں مانتی۔

آفتاب صدیقی نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں نعرے صرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لگنے چاییں، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں، وزیر اعظم کے وڑن کے تحت ہم کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 نومبر کو جب آگ لگی یہاں کوئی نہیں تھا، فائر ٹینڈر میں نا پانی تھا نہ ہی پیٹرول، 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی ریسکیو کا ادارہ نہیں بنایا، مجھ سے گورنر عمران اسماعیل نے بات کی اور کہا کہ یہاں تاجروں کی دکانوں کو آباد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ کی لاگت سے یہ مارکیٹ کی بحالی ہوئی ہے، 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا حال سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے کالے قانون کو نہیں مانتی۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ 257 کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی پی پی کے درمیان بلدیاتی بل پر ہونے والے معاہدے کو نہیں مانتے۔

Advertisement

دوسری جانب خرم شیر زمان نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا تھا لوگ اس سانحہ کے بعد بہت پریشان تھے، گورنر سندھ نے کہا تھا اس مارکیٹ کو بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں رنگ و روغن بجلی اور شٹرنگ کا کام کیا گیا، انسان نیت کرتا ہے باقی کام اللہ پاک کرواتا ہے، یہ تربیت ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں دی ہے۔

ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا کہ مارکیٹ کی بحالی پر حکومتی پیسا خرچ نہیں ہوا بلکہ آفتاب صدیقی نے اپنے تئیں کرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر