Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ مری؛ وزیر اعلیٰ پنجاب آج مری جائیں گے

Now Reading:

سانحہ مری؛ وزیر اعلیٰ پنجاب آج مری جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج مری جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور انکو مری میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مری میں پیش آنے والے المناک واقعے پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

یاد رہے مری میں گزشتہ برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Advertisement

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری لا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لط ف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زن دگی کی بازی ہار گئے۔

اموات کیسے ہوئیں؟ حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 روزکے دوران مری میں 5فٹ برف پڑی ، فارکاسٹ الرٹ کے تناظر میں گاڑیوں کا داخلہ مری میں بند کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخت گرنے سے اموات نہیں ہوئیں، اب تک 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، چار گاڑیوں میں لوگ تھے وہاں پر سردی تھی ،اموات کی حتمی رپورٹ ریسکیو دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر