
پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارت کی جانب میزائل چلانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائل یمن کے شہر الجوف سے چلایا گیا، متحدہ عرب امارت کے ہوائی دفاعی نظام کی جانب سے کامیابی سے میزائل روک کر انسانی جانوں کو بچانا قابل تعریف امر ہے۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہم ان حملوں کو علاقائی امن و سلامتی اور عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان متحدہ عرب امارات کی برادر حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News