Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومیکرون سے ہلاکت کا امکان کم، تحقیق

Now Reading:

ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومیکرون سے ہلاکت کا امکان کم، تحقیق

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومیکرون سے ہلاکت کا امکان 91 فیصد کم ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’سارس کوو 2‘ وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کا شکار ہونے والوں کی نسبت اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں میں موت کا امکان 91 فیصد کم ہوتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے  ایسے 70 ہزار افراد پر کی گئی جو ڈیلٹا یا اومیکرون ویریئنٹ میں سے کسی ایک کا شکار ہوئے تھے، ان تمام افراد پر کی گئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ  اومیکرون ویریئنٹ کے متاثرین میں موت کا امکان، ڈیلٹا سے متاثر افراد کی نسبت 91 فیصد کم رہا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ڈیلٹا ویریئنٹ میں مبتلا ہونے والوں کے مقابلے میں اومیکرون کے متاثرین کی حالت شدید خراب ہونے اور آئی سی یو میں داخل کرانے کی شرح 74 فیصد کم رہی۔

جبکہ اومیکرون کا شکار افراد کو ڈیلٹا ویریئنٹ میں مبتلا ہونے والوں کی بنسبت اسپتال میں کم وقت گزارنا پڑا۔

Advertisement

تاہم ماہرین نے یہ واضح کیا ہے کہ اس تحقیق کو بنیاد بنا کر کورونا ویکسین لگوانے سے منع نہ کیا جائے کیونکہ اومیکرون ویریئنٹ اپنی بہت کم ہلاکت خیزی کے باوجود، ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور کئی گنا زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے۔

یعنی اس سے موت کا خطرہ کم ضرور ہے لیکن اس کا شکار ہونے میں دیر نہیں لگتی کیونکہ یہ ایک تیزی سے پھیلنے اور بڑھنے والا وائرس ہے۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق ’میڈیکل آرکائیو‘ کے پری پرنٹ سرور پر شائع ہوئی ہے  جس کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر