Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچھی صحت کے لئے یہ بہترین ڈائیٹ پلان اپنائیں

Now Reading:

اچھی صحت کے لئے یہ بہترین ڈائیٹ پلان اپنائیں

صحت مند رہنے کے لئے اپنائیں بحیرہ روم کے خطے کے رہاشیوں کا بہترین غذائی پلان جو بیماریوں سے بچا کر آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسے 2022 کی بہترین صحت بخش غذا قرار دیا گیا ہے۔

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 2022 کی بہترین غذاؤں کی ایک فہرست میں مسلسل 5 ویں سال بھی میڈیٹرینئن ڈائیٹ کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔

یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ یہ غذا مختلف غذاؤں کا مجموعہ ہوتی ہیں جن میں اجناس، پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کو ایک خاص تناسب کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب ہی یہ نہ صرف جسم کو صحت مند رکھتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بچانے اور وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بحیرہ روم میں استعمال کی جانے والی عام غذاؤں میں پھل، سبزیاں، اجناس، خشک میوہ جات، مچھلی اور زیتون کا تیل شامل ہے ان میں کوئی غذا ایسی نہیں ہے جو جسم میں بیماری کا باعث بنے اسی لئے یہ کئی امراض جیسے عارضہ قلب، ذیابیطس اور موٹاپے سے تحفظ کے لئے بہترین قرار دی جاتی ہیں۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا یہ خیال ہے کہ کم کھانا وزن میں کمی لاتا ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس طرح آپ بھوکے رہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ کم کیلوریز والی غذا زیادہ استعمال کی جائے جس سے نہ صرف وزن کو بڑھنے سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ جسم بھی صحت مند رہتا ہے۔

بحیرہ روم کی یہ غذا مختلف کیٹگریز جیسے ذیابیطس سے بچاؤ، بہترین نباتاتی غذا، دل کی بہترین صحت اور صحت بخش غذا وغیرہ میں سر فہرست رہی۔

واضح رہے کہ 40 غذائی پلان کی جان پڑتال کے بعد بحیرہ روم غذائی پلان کو فاتح قرار دیا گیا ہے اور یہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ اس کے فوائد کی ایک طویل فہرست ہے۔

حالیہ رپورٹ میں یہ کہا گہا ہے کہ دل کی صحت اور ذیابیطس سے تحفظ دینے میں یہ غذائی پلان سب سے بہترین ہے۔ جبکہ دوسرے نمبرپر ڈیش ڈائیٹ رہی جو بلڈ پریشر کواعتدال میں رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

بحیرہ روم کے اس غذائی پلان میں پھلوں، سبزیوں، اناج کے ساتھ کم چکنائی والے دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی یہ ذیابیطس سے بچانے میں یا اسے کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

لیکن حیرت انگیز طور پروزن میں کمی کے لئے سب سے کار آمد ڈائیٹ پلان میں ایٹکنز فاتح قرار پائی، واضح رہے یہ غذائی پلان 4 مراحل پر مشتمل ہوتا ہے جس کا آغاز نشاستہ سے کیا جاتا ہے اور پھر اس میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ غذا اس وقت تک استعمال کی جاتی ہے جب تک وزن کم نہ ہوجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر