 
                                                                              عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے عوام کی دیرینہ محرومیاں دور کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایم این اے ظہورقریشی اور چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ترقی کا جھانسہ دیا گیا،حقیقی ترقی کادوراب شروع ہوا ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دھوکے پر دھوکہ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا بجٹ اب کسی دوسرے علاقے میں استعمال نہیں ہوسکتا، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے عوام کی دیرینہ محرومیاں دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ضروری سمجھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔
ایم این اے ظہور قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقیقی مسیحا ثابت ہوئے ہیں۔
چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ویژن قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 