وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں مقامی آبادی کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔
محمود خان سے بالاکوٹ مانسہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی احمد حسین شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے متاثر ہونے والی آبادی کے تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں مقامی آبادی کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت غیر تیکنیکی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی، متاثرہ ہونے والی آبادی کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوکھی کناری ڈیم منصوبے کے حوالے سے بھی مقامی آبادی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، نیو بالاکوٹ سٹی سے متعلق تمام مسائل مقامی لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کمشنر ہزارہ ڈویژن کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
