
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے سندر اسٹیٹ انڈسٹری کا دورہ کیا، انہوں نے الیکٹرک بائیک کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر چیئرمین جولٹا الیکٹرک بائیک محمد اعظم اور ڈاکٹر امجد اور دیگر بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے الیکٹرک بائیک کی فیکٹری کا بھی جائزہ لیا، امریکی قونصل جنرل لاہور اور چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب بھی موجود تھے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور قومی خوشحالی کا سفر ایک ساتھ چلتا ہے، جتنی زیادہ ترقی ہوگی پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا، حکومت نے الیکٹرک وہیکل پرزوں اور آلات پر ٹیکسز میں کافی استسنی دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پالیسی کے بعد الیکٹرک وہیکل کو فروغ ملا ہے، موجودہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہی ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک مسئلہ آلودگی کا بھی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں آلودگی سے بچائو کے لیے موجود حکومت تمام اقدامات کر رہی ہے، الیکٹرانک وہیکل کی چارجنگ اسٹیشنز لگانے والوں کی حکومت حوصلہ افزائی کرے گی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی بزنس کیمونٹی لوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News