Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، حسان خاور

Now Reading:

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، حسان خاور
حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 حسان خاور نے ایچ آر نالج کیفے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کا آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق ہے، اگر اس سے نہ ہوتا تو آپکا تعلق کس انڈسٹری سے ہوتا؟ دنیا میں ریٹیل کے حوالے سے ایمازون زیادہ کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکر سے پوچھیں تو وہ کہے گا میں کئی سال سے یہی کام کر رہا ہوں، کسی بھی انڈسٹری سے تعلق ہو جو انقلاب آیا ہے وہ ٹیکنالوجی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، جو لوگ جلد یہ بات سمجھ جائیں گے وہ آگے بڑھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں کوڈیک بڑی کمپنی تھی لیکن آج اس کا نام و نشان نہیں، جو کمپنیاں تبدیلی کو اپنا لیں وہی آگے بڑھیں گی، 2006 میں آئی ٹی کی صرف ایک کمپنی تھی مائیکرو سافٹ کے نام سے، 2021 میں پانچ بڑی کمپنیوں میں تمام ٹیک کمپنیاں ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ باقی سب چھوٹے رہے گئے ٹیک انڈسٹری آگے بڑھ گئی، کیا آج سے دس بیس سال پہلے آج کی نوکریاں ہوتی تھیں؟ 90 فیصد لوگ کہیں موجودہ نوکریاں نہیں تھیں، اگلے دس بیس سال میں تبدیلی کی رفتار کیا ہو گی۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنریشن کو کل کے لیے آج پڑھا رہے ہیں، لیکن کسی کو نہیں پتا کہ یہ نوجوان کل کو کیا کر رہے ہوں گے، پرائیویٹ سیکٹر میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ لانگ ٹرم کانٹریکٹک نہیں کرتے، کمپنیاں وقت کے ساتھ ساتھ ملازم تبدیل کریں گی تو ہی آگے جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمارے تعلیمی ادارے کیا پڑھائیں گے، تعلیمی اداروں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، تیسرا رول حکومت کا آتا ہے، حکومت اگر آج خود کو بدلنا چاہے گی تو تین ہزار سال اس کو لگیں تبدیل ہونے میں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے ایسی پالیسی دے جس سے ٹیک انڈسٹری کو مدد ملے، آج کرپٹو پر پابندی لگانے کی بات اسی لئیے ہوتی ہے، پوری دنیا میں حکومت پیچھے اور پرائیوٹ سیکٹر پیچھے ہے، پاکستان میں ہر تین میں سے ایک فرد پندرہ سے تیس سال کے اندر ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، کیوںکہ سب سے زیادہ شرح ان کی ہے، ٹیکنالوجی نے تو بارڈر بھی ختم کر دئیے ہیں، آپ جو بھی بنائیں وہ کسی بھی ملک میں فروخت کر سکتے ہیں، حکومت کو ایچ آر کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے نالج گیپ کم ہو گیا ہے، اب ہر چیز فنگر ٹپس کے اوپر ہے، اب ہم دو سو سال کا سفر دس سالوں میں کر سکتے ہیں، اگر ایچ آر کو ری ٹرین کر جائیں تو ترقی یافتہ ممالک اور اپنے درمیان فرق کو ایک جمپ میں کوور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دنیا انڈسٹری کے انقلاب سے گزر رہی ہے، ایک طرف ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں پھنسے ہوئے ہیں، کسی بھی پبلک عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے پیسے چاہیے ہوتے ہیں، وگرنہ قومی اثاثہ تباہ ہو جائے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے ابھی تک ایک گاڑی بھی نہیں خریدی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ مرمت کے اخراجات کی بجائے گاڑیاں نئی لی جائیں۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے، پیسے لے کر نوکریاں دینے والے کیس پر کام جاری ہے، لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں اور ریکوری بھی ہوئی ہے، جو شخص بھی ذمہ دار ہو گا س کے خلاف کام ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مری کی انکوائری جاری ہے، پیر تک انکوائری مکمل ہو جائے گی، جو ملوث ہو گا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی، اپوزیشن ایک ہی اسکرپٹ بار بار دہرا رہی ہے۔

 معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ یہ ابھی تک 18 ویں صدی کے حربوں پر سیاست کر رہے ہیں، حکومتی اداروں میں ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے، وائٹ کالر کرائم کی روک تھام کے لی ایف آئی اے اور دیگر کرائم کے لیے پولیس کام کر رہی ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری کا انعقاد بھی اس تناظر میں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر