Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرگودھا: ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، دوران ڈکیتی نوجوان قتل

Now Reading:

سرگودھا: ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، دوران ڈکیتی نوجوان قتل

سرگودھا میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

تفصیلات کے مطابق عادل پارک میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مزاحمت پر نوجوان قتل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ارشد محمود جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو 12 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا تھا کہ ارشد محمود کی ہول سیل کی دکان ہے اور دکان کے ساتھ ہی گھر ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ڈاکوؤں کا جلد ہی سراغ لگا لیں گے۔

مزید پڑھیں: سرگودھا میں تاریخی ڈکیتی، ڈاکو 2 کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر