Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا، فیصل سبزواری

Now Reading:

سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا، فیصل سبزواری
فیصل سبزواری

فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محمد اسلم پرامن انداز میں کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک تھے ، ریلی میں بزرگ، خواتین، بچے اور بچیوں کی شرکت بلکل پرامن تھی۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت جانبدار کرمنل فورس سندھ پولیس نے بلاجواز پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا ، طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اراکین اسمبلی، خواتین، نوجوان، بزرگ اور بچے زخمی ہوئے۔

Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کے بےحس وزیر اسپتالوں کے نام بتا کر جائز حقوق کیلئے کراچی کے ایک شہید ہونے والے انسان کی بے توقیری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید محمد اسلم کی ریلی میں شرکت کی فوٹیجز اور تصاویر سندھ کی ظالم اور بے حس حکومت کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑنے کے لئے کافی ہیں ، پیپلزپارٹی حکومت کے بےشرم وزراء مختلف تاویلیں دیکر حقائق سے منہ نہیں چرا سکتے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ سعید غنی جواب دیں کہ نہتے اراکین اسمبلی، بزرگ، خواتین اور بچوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ کیوں توڑے گئے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر