 
                                                                              حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کرپشن کا اڈا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تاجروں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور احتجاجی دھرنا ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کے جتنے داری اپنے ماتحت لیے ہیں وہ تمام ادارے شہری حکومت کے ماتحت ہونے چاہیے جبکہ شہر کے تعلیم اور صحت کا نظام شہری حکومت کے ماتحت ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شہری اداروں پر قبضہ کیا ہے، ماس ٹرانزٹ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ سیکریٹریٹ کرپشن کا اڈا ہے، جماعت اسلامی کے نامزد مزاکراتی کمیٹی کے اراکین مذاکرات کے لیے سندھ اسمبلی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بعض تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا، جماعت اسلامی نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں اور مذاکرات کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 