Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور نفرت پھیلانے کیلئے خفیہ ایپ کے استعمال کا انکشاف

Now Reading:

بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور نفرت پھیلانے کیلئے خفیہ ایپ کے استعمال کا انکشاف

بھارتی صحافی رانا ایوب نے وزیراعظم نریند مودی اور ان کی جماعت انتہا پسند بی جے پی کی جانب سے نفرت انگیز مواد اور سوچ کو پھیلانے کے لیے ایک انتہائی جدید اور انکرپٹڈ ایپلی کیشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی دو سال پر مبنی انویسٹی گیشن کا حوالہ دیتے ہوئے رانا ایوب نے بتایا کہ مودی اور بی جے پی کا آئی ٹی سیل رائے عامہ میں ہیرا پھیری، عوام کو گمراہ کرنے اور سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرنے کے لیے “ٹیک فوگ” نامی ایک جدید ترین موبائل ایپ کے ساتھ انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارمز تیار کر  رہی ہے۔

دی وائر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِن انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشن کی تیاری کا بنیادی مقصد صحافیوں سمیت ایسے افراد کی جانب سے خبروں اور تجزیوں کو روکنا ہے جو مودی حکومت اور ان کی انتہا پسند جماعت اور سوچ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

رانا ایوب نے لکھا کہ رپورٹ میں بی جے پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے ایک سابق رکن اور مخبر کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے جو ملک میں جعلی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے لیے مشہور ہے۔

بی جے پی میڈیا سیل کے مخبر نے بتایا کہ 2014 میں جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو مجھ سمیت انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور سیاست دانوں کی جانب سے  ان کے خلاف نفرت انگیز بے بنیاد خبروں کے پھیلاؤ کی جانب نشاندہی کی گئی، تاہم اس پر حکومتی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ماسوائے یہ کہ ان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیل سے الگ کردیا گیا۔

.

رانا ایوب لکھتی ہیں کہ بھارتی سیاست میں سوشل میڈیا اور میڈیا کے کردار کی غیر معمولی اہمیت کا اندازہ بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کو بہت پہلے ہی ہوگیا تھا،  اس کے لیے  مودی حکومت نے ایک پوری ٹیم تیار کی تھی جس میں سیاسی کارکن ہی نہیں بلکہ میڈیا مینیجر، پبلک رلیشن اسٹریٹجیز، لابنگ فرمز سمیت مختلف آئی ٹی فرمز کے سربراہان شامل تھے۔ جن کا کام سیاسی انتقام کے ساتھ ساتھ انتہا پسند وزیراعظم مودی کی ناقص کارکردگی  کو کارآمد دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رانا ایوب نے کہا کہ اس حوالے سے 2013 میں، میری ایک تفصیلی اسٹوری شائع کی گئی جس میں، میں نے منظم انداز میں ان تمام خبروں کے تراشوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی فیکٹریوں کو بے نقاب کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ انتہا پسند مودی کس طرح بھارتی معیشت اور بھارتی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ برسوں سے یہ سب جانتے ہیں اور اس کا تجربہ بھی کرچکے ہیں، اور اب ’’ دی وائر‘‘ کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق اور توثیق کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر