
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسپین سمیت تمام یورپی یونین رکن ممالک کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ اسپین کیا ، اسپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈرڈ ،اسپین میں تھنک ٹینکس کے اعزاز میں ضیافت کی جس میں تھنک ٹینک، جرنلسٹس و ماہر دفاعی و عالمی امور سمیت مختلف شعبہ جات زندگی کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اسپین کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے ، ہماری حکومت جغرافیائی، اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے، دنیا کی توجہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ،سرمایہ کاری اور تجارت کے میسر وسیع مواقعوں کی جانب دلا رہے ہیں ، پاکستان اسپین سمیت تمام یورپی یونین رکن ممالک کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو ہمارے اقتصادی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا ، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News