سعید غنی کا کہنا ہےکہ عوام کوبےوقوف بنانےکاسلسلہ زیادہ دیرتک نہیں چلےگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعیدغنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورنرکی اکثرسفارشات پرعملدرآمدکردیا،پہلی باربلدیاتی ایکٹ میں سالڈویسٹ میں میئرکاکردارہے۔
انہوں نے کہاکہ وسیم اخترکہتےتھےان کےپاس کچرےکابھی اختیارنہیں، ہم نےانہیں کچرے کااختیاردیدیاپھربھی اعتراض ہے۔
سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نےاپنےاقدامات سےاداروں کوبااختیار اورمضبوط کیا،عوام ایم کیوایم کی نفرت انگیزسیاست پرساتھ چلنےکوتیارنہیں،ایم کیوایم کوکنٹونمنٹ بورڈالیکشن میں ذلت آمیزشکست ہوئی۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ ایم کیوایم ایک بارپھرلسانیت کی سیاست کوفروغ دیناچاہتی ہے، پی ٹی آئی،جی ڈی اےبھی ایم کیوایم کےساتھ ملی ہوئی ہے،ایم کیوایم،پی ٹی آئی اور پی پی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں۔
سعیدغنی نے کہاکہ ایم کیوایم کےساتھ زیادتی یہ ہےکہ عوام ان کی دھمکیوں پرکان نہیں دھررہے،
عوام کوبےوقوف بنانےکاسلسلہ زیادہ دیرتک نہیں چلےگا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ مہنگائی سےتوجہ ہٹانےکیلئےبلدیاتی ایکٹ پرڈرامہ کیاجارہاہے،350ارب روپےکےبجٹ سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی جارہی ہے،آئی ایم ایف کےکہنےپراسٹیٹ بینک کوگروی رکھ دیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول87سے148روپےفی لیٹرتک پہنچ چکاہے،10سال میں جتناقرضہ لیاگیاانہوں نے3سال میں اس سےزیادہ لےلیا۔
سعید غنی نے کہاکہ گیس بحران کی وجہ سےگھریلوصارفین کوگیس نہیں مل رہی،ایل این جی، یوریا کھاد بحران سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی جارہی ہے، بتایاجائےعوام کامسئلہ مہنگائی ہے یابلدیاتی قانون؟
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزیدکہاکہ گھوٹکی سےجلوس نکالنےوالوں کولوگ جوتے ماریں گے، گھوٹکی کےلوگ پوچھیں گےگھروں میں گیس کیوں نہیں آرہی، منی بجٹ،مہنگائی سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
